اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی کردستان علاقے کے سربراہ مسعود بارزانی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ مرکزی حکومت سے اس علاقے کی علیحدگی اور آزادی ناممکن ہے اور اس کی وجہ عراق کے سخت سیکورٹی حالات ہیں- انہوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ یہ کرد قوم کا حق ہے کہ آزادی کے حصول کی طرف قدم بڑھائے لیکن موجودہ حالات اس آزادی کی اجازت نہیں دیتے ہیں- واضح رہے کہ عراق کو گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کا سامنا رہا ہے اور شمالی اور مغربی عراق کے کچھ علاقے اس گروہ کے قبضے میں ہیں لیکن اس کے باوجود مسعود بارزانی عراق کی مرکزی حکومت سے کردستان علاقے کی علیحدگی و آزادی اور ریفرینڈم کے انعقاد پر اصرار کرتے رہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲